کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی

اتوار 29 مارچ 2015 13:19

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے بعد کئی لیجنڈز کرکٹرز ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، کئی کرکٹرز سابق ہوجائیں گے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی جانب سے بھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے خاتمے کے ساتھ کئی کرکٹرز سابق ہوجائیں گے، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، شاہد آفریدی بھی ون ڈے کرکٹ چھوڑ گئے، آئی لینڈرز دو لیجنڈ کرکٹرز سے محروم ہوگئے، مہیلا جے وردھنے کا کیرئیر ختم ہوگیا، کمارسنگاکارا اب ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر کے کیرئیر کا اختتام ہوگیا، فائنل کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، کینگروز کپتان مائیکل کلارک کا بھی یہ آخری ورلڈ کپتھا

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 13:19:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :