ورلڈ کپ 2015ء : کرس گیل زیادہ چھکے ، مارٹن گپٹل چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے

اتوار 29 مارچ 2015 16:47

ورلڈ کپ 2015ء : کرس گیل زیادہ چھکے ، مارٹن گپٹل چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں جارح مزاج کیریبیئن بلے باز کر س گیل زیادہ چھکے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے کل 49میچز میں 463چھکے لگے جس میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز کر س گیل6اننگز میں 26مرتبہ گیند باؤنڈی پار پہنچا کر سر فہرست رہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیئر ز نے میگا ایونٹ میں 21چھکوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے چوکوں کی بارش کر تے ہوئے 9اننگز میں 59چوکے لگائے جبکہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے سری لنکا کے کمار سنگاکارا 7اننگز میں 57چوکوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے ۔
وقت اشاعت : 29/03/2015 - 16:47:39