آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،مچل سٹارک نے سعید اجمل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

اتوار 29 مارچ 2015 20:49

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،مچل سٹارک نے سعید اجمل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مچل اسٹارک نے سعید اجل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نئی جاری ہونے والی رینکنگ میں مچل اسٹارک 783پوائنٹس کے ساتھ پہلے پوزیشن پر جبکہ سعید اجمل 718پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے پاکستانی نثراد جادوگر اسپنرعمران طاہر کا آئی سی سی رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 902پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے کماراسنگاکارا 860پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ 10میں جگہ نہیں بنا سکا۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 20:49:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :