ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی وصول کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین این سری نواسن کو چلتاکردیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی وصول کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین این سری نواسن کو چلتاکردیا

میلبرن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) ورلڈکپ 2015کی فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی وصول کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین این سری نواسن کو چلتاکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین نے فاتح آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کو ٹرافی پکڑائی اور تصویر بنانے کیلئے پوز بنارہے تھے کہ مائیکل کلارک ٹرافی وصول کرکے ذرااوپرموجود اپنی ٹیم کی طرف مڑگئے اور سری نواسن کو مجبورا ٹرافی سے ہاتھ کھینچنا پڑا تاہم جلدہی انہیں احساس ہواکہ وہ ہڈی بن رہے ہیں جس پر سری نواسن ہاتھ ہلاکر چلتے بنے ۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 22:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :