کپتانی بڑی ذمہ داری ، امید ہے ساتھی کھلاڑی تعاون کریں گے: اظہر علی

پیر 30 مارچ 2015 20:14

کپتانی بڑی ذمہ داری ، امید ہے ساتھی کھلاڑی تعاون کریں گے: اظہر علی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہر علی نے عہدہ ملتے ہی ساتھی کھلاڑیوں امید یں وابستہ کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو سال سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے اظہر علی کو یکایک ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ،انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی انہیں سپورٹ کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق ون ڈے کرکٹ کے بہترین کپتان تھے اور وہ ان کا خلا پر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 20:14:04