ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خیرپور کا اجلاس،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خادم علی شاہ کی حمایت کا اعلان

جمعرات 2 اپریل 2015 16:37

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خیرپور کا اجلاس،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خادم علی شاہ کی حمایت کا اعلان

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا اجلاس نو منتخب صدر حسن رضا آرائیں کی زیر صدارت امامیہ ہاوس جناح کالونی میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جاوید علی سومرو۔سندھ کانگریس میمبر عبدالحمید خان ڈپٹی۔نائب صدور سید علی مدد شاہ ۔

(جاری ہے)

عید محمد جمالی اور ایگزیکٹیو میمبران مجاہد حسین راجپوت اور صوفی محمد اسحاق سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں حسن رضا آرائیں اور سیکرٹری جاوید علی سومرو نے کابینہ کے تمام ارکان سے فردًفردً مشاورت کے بعد ڈی ایف اے نے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صد رکے امیدوار سابق ایم این اے سید خادم علی شاہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر صدر ڈی ایف اے حسن رضا آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید خادم علی شاہ نے سندھ بھر سمیت ملک بھر میں فٹبال کے فروغ اور فٹبالروں کی صلاحیتوں ،ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے ان کی حوصلہ افزائی میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی مذید خدمات انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 16:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :