میکولم نیوزی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر نا جاری رکھیں ، سٹیفن فلیمنگ
جمعرات 2 اپریل 2015 20:23
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ نے ٹیم کے موجودہ قائد برینڈن میکولم کو قیادت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں سٹیفن فلیمنگ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ میکولم ٹیم کے بہتر مستقبل کی خاطر تمام سائیڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
41سالہ سابق کیوی قائد کا کہنا تھا کہ میکولم نے شاندار انداز میں خود کو مثال بناتے ہوئے قیادت کے فرائض انجام دیے اور سب سے بہتر یہی رہے گا ،انہیں اور کوچ مائیک ہیسن کو کم از کم 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک اپنے عہدوں پر رہنا چاہیے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ کیوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے بہت سے لوگ کرکٹ کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور یہ کھیل کی نیوزی لینڈ میں مقبولیت کی وجہ بنا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان