شاہد آفریدی ورلڈ کپ 2015ء کی بدترین ٹیم میں شامل

جمعہ 3 اپریل 2015 14:49

شاہد آفریدی ورلڈ کپ 2015ء کی بدترین ٹیم میں شامل

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) ایک نیوزی لینڈ ویب سائٹ نے سٹار پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2015ء کی بدترین ٹیم میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیو زی ویب سائٹ نے ورلڈ کپ 2015ء میں اپنی ٹیموں کی جانب سے انتہائی ناقص کاکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیو ں پر مشتمل ایک ٹیم قائم کی ہے جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ویسٹ انڈیز کے ڈوائن سمتھ بطور اوپننگ بلے باز شامل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے گیری بیلنس ،این مورگن اور سٹور ٹ براڈ ،نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی اور مچل میکھلینیگن ، آئر لینڈ کے کیون اوبرائن ، متحدہ عرب امارات کے کرشنا چندرن اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے پیٹر مورس کو اس ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 14:49:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :