بنگلہ دیش دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا ہرجانہ دینے پر رضامند ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 23:25

بنگلہ دیش دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا ہرجانہ دینے پر رضامند ہوگیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سال دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پاکستان کو آدھا ہرجانہ دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی قوانین کے تحت کسی سیریز کو منسوخ کیے جانے پر 2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑتا ہے تاہم بنگلہ دیش 1 ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر رضامند ہوا ہے۔ اسکے علاوہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اپنی خواتین اور اکیڈمی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر بھی رضامند ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو یقین دلایا گیا ہے کہ اگلا دورہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 23:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :