راجستھان رائلزکے کین رچرڈسن رواں سیزن سے دست بردار

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:05

راجستھان رائلزکے کین رچرڈسن رواں سیزن سے دست بردار

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) آسٹریلوی فاسٹ بالر کین رچرڈسن نے ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں ہفتے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ میں راجستھان رائلز کے لئے عدم دستیابی کااعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کین رچرڈسن کو اپنے ہم وطن کھلاڑیوں شین واٹسن،ا سٹیون اسمتھ،جیمزفالکراور بین کٹینگ کے ساتھ راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنی تھی۔جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناپر وہ اس سال آئی پی ایل نہیں کھیل پائیں گے ان کے فیصلے کی حمایت کرنے پر وہ راجھستان رائلز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لئے 2013میں ڈیبیو کرنے کے بعد وہ اب تک 8ایک روزہ میچوں میں11وکٹیں لے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 13:05:33