انگلش پریمیر لیگ ،سٹوک سٹی کے چارلی ایڈمز نے 66 گز کی دوری سے گیند جال میں پھینک دیا

اتوار 5 اپریل 2015 20:08

انگلش پریمیر لیگ ،سٹوک سٹی کے چارلی ایڈمز نے 66 گز کی دوری سے گیند جال میں پھینک دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی اور سٹوک سٹی کے مابین میچ کے دوران سٹوک کے کھلاڑی چارلی ایڈمز نے 66گز دور سے گول کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی اور سٹوک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

(جاری ہے)

چیلسی کی جانب سے ایڈن ہیزارڈ نے میچ کے 39 ویں منٹ پر پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

سٹوک سٹی کے کھلاڑی چارلی ایڈم نے چیلسی کے خلاف 66 گز کی دوری سے گیند پوسٹ میں پھینک کر سب کر حیران کر دیا۔ اس سے پہلے 2006 میں لیور پول کے مڈ فیلڈر ژابی الونزو نے 70 گز کی دوری سے بال کو جال کی راہ دکھائی تھی جبکہ 2013ء میں سٹوک سٹی کلب کے ہی گول کیپر ایزمیر بگوویچ نے 92 میٹرز کی دوری سے گول داغ کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

وقت اشاعت : 05/04/2015 - 20:08:13