برازیل کے نیلسن پیکوئیٹ نے فارمولا ای ریس میں کامیابی سمیٹ لی

اتوار 5 اپریل 2015 20:27

برازیل کے نیلسن پیکوئیٹ نے فارمولا ای ریس میں کامیابی سمیٹ لی

کیلی فورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )برازیلین ڈرائیور نیلس پیکوئٹ نے فارمولا ای ریس اپنے نام کر لی ہے ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فارمولا ای ریس میں مختلف ممالک کے ماہر ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب جوش دکھایا تاہم برازیلین ڈرائیور نے شاندار پرفارمنس دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

نیلسن پیکوئیٹ نے مقررہ فاصلہ 46 منٹ اور 1.197 سیکنڈز میں طے کر کے فامولا ای کیرئیر کی پہلی فتح سمیٹی ۔ فرانسیسی جین ایرک ورگن دوسرے ، برازیل ہی کے لوکار ڈی گراسی تیسرے جبکہ سوئس ڈرائیور سیباسٹین بوئیمی چوتھے نمبر پر رہے ۔

وقت اشاعت : 05/04/2015 - 20:27:29