پاکستانی ٹیم ایشیا ء اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئی

پیر 6 اپریل 2015 16:22

پاکستانی ٹیم ایشیا ء اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیم ایشیا ء اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ ایشیا ء اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ پرسوں ( بدھ)سے آسٹریلیا کے شہر شیپارٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی چار رکنی ٹیم کی قیادت عاصم شفیق کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مزمل مرتضی، محمد رضا سوانی اور نوفل کلیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ راؤنڈ میں 16 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جبکہ چار ٹاپ ٹیمیں ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جو رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں براہ راست شرکت کرنے والے ممالک میں میزبان آسٹریلیا، چین، بھارت، چائنیزتائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 16:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :