تازہ ٹینس رینکنگ جاری ، رافیل نڈال کی دو درجے تنزلی

منگل 7 اپریل 2015 14:27

تازہ ٹینس رینکنگ جاری ، رافیل نڈال کی دو درجے تنزلی

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں سربیا کے نوواک جوکووچ مردوں اور امریکا کی سرینا ولیمز خواتین میں پہلی پوزیشن پر براجما ن ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد مرد و خواتین پلیئرز کی نئی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مردوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ 13205 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور میامی اوپن میں مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ کی ریٹنگ میں 4 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 8895 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ کے اینڈی مرے 6060پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاپان کے کائی نشیکوری نے ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال لی جبکہ سپین کے رافیل نڈال دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ویمنز سنگلز کی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز 9981 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔

روسی ساحرہ ماریہ شراپوا دوسرے ، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا چوتھے، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی پانچویں، سربیا کی اینا ایوانووچ چھٹے ، کینیڈا کی یوجینی بوکارڈ ساتویں، روس کی ایکٹرینا ماکارووا آٹھویں، پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نویں اور سپین کی کارلا سواریز دسویں نمبر پرفائز ہیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2015 - 14:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :