پاکستان کو ایک بار پھر سپورٹس میں نمبرون بنا دیں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور
منگل 7 اپریل 2015 20:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ 60،70کی دہائی میں پاکستان سپورٹس کے میدان میں ٹاپ پر تھا لیکن اب وہ حالات نہیں ہیں، اب ہمارا ہد ف پاکستان کو ایک بار پھر سپورٹس میں نمبرون بنانا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر پاکستان میں جہانگیر خان اور اختر رسول جیسے عظیم کھلاڑی پیدا ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے زیراہتمام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل ڈے آف سپورٹس فار ڈویلپمنٹ اینڈ پیس کے موقع پرمقامی ہوٹل میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اعجاز چودھری، جہانگیر خان، اختر رسول، شوکت جاوید،وینا مسعود،منظورالحسن سینئر، خواجہ جنید،نوید عالم، طارق جاوید، شیخ عثمان، محمد اکرم، کرنل (ر)مدثر اصغر، ایشا خان اور دیگر شخصیات سیمینار میں شریک تھیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں پروفیشنل انداز میں سپورٹس کو اپنانا ہوگا، پنجاب حکومت دن رات سپورٹس کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس کے فروغ کیلئے ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ مختص کیا ہوا ہے جبکہ اگلے سال اس رقم کو بڑھا کر تین ارب روپے کیا جارہا ہے جس سے سپورٹس کو مزید ترقی اور فروغ ملے گا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 60،70کی دہائی میں سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا ڈنکا بجتا تھا مگر آج وہ حالات نہیں ہیں،پنجاب حکومت جس انداز میں سپورٹس پر توجہ دے رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک بار پھر سپورٹس کے میدان میں نمبر ون بنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک نے سپورٹس ریفارمز کرکے اپنے آپ کو دنیا میں منوایا ہے، ہم بھی ریفارمز کرکے سپورٹس میں ایک بار پھر دنیا پر راج کرسکتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں جہانگیر خان اور اختر رسول جیسے عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پاکستان اولمپک گیمز منعقد کرائے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان