انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور نے جیت لی

بدھ 8 اپریل 2015 18:18

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پشاور نے دفاعی چمپئن سوات ڈسٹرکٹ کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، ڈی آئی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امیر زاہد شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمشید بلوچ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس فائنل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں پشاور ڈسٹرکٹ نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سوات ڈسٹرکٹ کو تین صفر سے شکست دی ، پہلے سنگل میں پشاور کے امم خواجہ نے سوات کے ارباز انورکو3-2 سے شکست دی سکور 11-9,8-11,14-12,12-10 اور 11-8 رہا، دوسرے سنگل میں پشاور کی فہد خواجہ نے واجد خان کو 3-2 ، سکور 11-6,9-11,14-12,11 اور11-8 رہا، تیسری اور آخری سنگل میں پشاور کی ابصار احمد نے سوات کے باسط علی کو 11-4,9-11,11-7,14-12 اور11-8 سے شکست دیکر دفاعی چمپئن سوات کو 3-0 سے شکست دیکرٹرافی اپنے نام کرلی ، چمپئن شپ میں 20 سے زائد ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 18:18:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :