زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کا گرین سگنل دیدیا

بدھ 8 اپریل 2015 19:26

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کا گرین سگنل دیدیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کینیا کے بعد زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ، مہمان زمبابوے نے آئندہ ماہ کے آخر تک پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کا گرین سگنل دے دیا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے 13مئی کولاہور پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ممکنہ سیریز 5ون ڈے میچوں پر مشتمل ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ سیریز پہلے ملتان ،راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا جانا تھی تاہم سکیورٹی خدشات کی بناء پر وہاں میچز نہیں کھیلے جائیں گے اور اب یہ تمام میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق تمام معاملات طے پا چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 19:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :