ماریا شرا پووا رواں ماہ جرمنی کے خلاف شیڈول فیڈ کپ ورلڈگروپ سیمی فائنل میں روس کی نمائندگی کریں گی

جمعہ 10 اپریل 2015 12:34

ماریا شرا پووا رواں ماہ جرمنی کے خلاف شیڈول فیڈ کپ ورلڈگروپ سیمی فائنل میں روس کی نمائندگی کریں گی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) عالمی نمبر دوماریا شرا پووا رواں ماہ جرمنی کے خلاف شیڈول فیڈ کپ ورلڈگروپ سیمی فائنل میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ ایونٹ 18 سے 19 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی ٹیم کی کپتان انستاسیا نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن شرا پووا اگر آئندہ برس ریو اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی خواہاں ہیں تو انہیں ویمنز ٹیم ایونٹس میں حصہ لینا ہو گا۔

شرا پووا نے فروری میں پولینڈ کے خلاف فیڈکپ میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا چار بار کی چیمپئن روسی ٹیم کیلئے گزشتہ سال مایوس کن رہا تھا جس میں اسے ابتدائی راؤنڈ میں ہی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میں شرا پووا کے علاوہ، سوتیلاناکزنٹسوا، انستاسیا اور ایلینا ویسنینا بھی ملک کی نمائندگی کریں گی

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 12:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :