38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ، پاکستان ایئرفورس نے جیت لی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:22

38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ، پاکستان ایئرفورس نے جیت لی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) 38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ پاکستان ایئرفورس نے جیت لی۔ فائنل میں پاکستان واپڈا کو 39 کے مقابلہ میں 48 پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی کے مطابق پی او ایف واہ میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ 17 دفعہ کی فاتح ٹیم واپڈا اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

2 اپریل سے شروع ہونے والی اس قومی چیمپئن شپ کا تاج پہلی دفعہ پاکستان ایئرفورس کے سر سجا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مختلف اداروں کی طرف سے نمائندگی کی اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشرف جاوید کو سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ عرفان مانا نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔

(جاری ہے)

، لالہ عبداللہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے حق دارٹھہرے ۔

دیگر بہترین کھلاڑیوں میں ، ساجد نثار گجر، شہرام بھٹو ، سجاد گجر، فیصل رانجھا ، میاں عابد اور یاسر چیمہ شامل ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض کرنل انعام اللہ، محمد سرور رانا ، محمد رمضان گھمن اور محمد طیب گیلانی نے سرانجام دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود چیئرمین پی او ایف واہ بورڈ نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ اور ٹرافی سیکنڈ آنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور ٹرافی دی ۔ طیب گیلانی کو بہترین کبڈی پر 20 ہزار اور شیلڈ دی گئی۔

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 16:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :