فی الحال توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرمرکوزہے، کرکٹر محمد عامر
جمعہ 10 اپریل 2015 17:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرمرکوزہے، نوجوان کھلاڑی کوکپتان بنانا اچھا سائن ہے، نوجوان کرکٹرزمنفی سرگرمیوں میں نہ پڑیں ، فاسٹ باؤلرمحمد عامرپیٹرنزٹرافی گریڈ ٹوکے فائنل میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ اتوارکوکے پی ٹی کیخلاف عمرایسوسی ایٹس کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے،، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاسٹ باؤلرکا نے کہا کہ گریڈ ٹوکرکٹ میں اچھی پرفارمنس ہورہی ہے، آہستہ آہستہ ردھم حاصل کررہے ہیں،محمد عامر نے کہا کہ اظہرعلی کوون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کومثبت پیشرفت قراردیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوٹیم میں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا،محمد عامر نے نوجوان کرکٹرزکومشورہ دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف کھیل پرمرکوزرکھیں، اچھے دوست بنائیں اورغلط کاموں میں نہ پڑیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
بھارت کے خلاف کراٹے مقابلہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے، شاہ زیب رند
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا