ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:14

ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 12:14:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :