قومی ٹیم آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:27

قومی ٹیم آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر وسیم احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ہم چائنیز تائپے میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں جونیئر ٹیم بھیجنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ویزہ مسائل کے باعث ایسا نہ ہو سکا لیکن اب تمام تر توجہ آئندہ ماہ روس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ پر مرکوز ہے اور ہم اس ایونٹ میں ایتھلیٹس کو بھیجنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے تاکہ ان کی کوششیں اور تیاریاں رائیگاں نہ جائیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 17:27:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :