صبح نو ایرتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 اپریل سے شروع ہو گی

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:27

صبح نو ایرتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 اپریل سے شروع ہو گی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) صبح نو ایرتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 سے 28 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

صبح نو ٹینس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایرتھ ڈے کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، کھیلوں کی ترقی کے سلسلے میں صبح نو بے مثال ریکارڈ رکھتی ہے اور اس نے 24 برسوں کے دوران ملک بھر میں کئی شاندار ٹورنامنٹس منعقد کروائے۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 17:27:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :