’کیا انوشکا آئی ہے، گواسکر کا ویرات کوہلی سے چلبلا سوال

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 19:22

’کیا انوشکا آئی ہے، گواسکر کا ویرات کوہلی سے چلبلا سوال

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء)عظیم ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بے ساختہ ویرات کوہلی سے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا پر مشکل میں پھنس گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے آغاز سے قبل پیش آیا۔ جب ٹاس کے موقع پر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی آئے تو اس موقع پر گاوسکر نے انوشکا شرما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کوہلی سے پوچھا ’کیا وہ بھی یہاں موجود ہیں‘؟۔

اس موقع پر جھینپتے ہوئے کوہلی نے صرف اتنا جواب دیا ’جی وہ بھی یہاں ہوں گی‘ جس پر اسٹیڈیم میں ربردست قہقہہ لگا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود عوام نے تو اس جملے کا بھرپور مزہ لیا لیکن ٹوئٹر پر عوام نے ماضی کے عظیم ہندوستانی بلے باز گاوسکر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

ایک شخص نے ٹوئٹ میں کہا کہ گاوسکر نے کوہلی سے آخری سوال انوشکا کے حوالے سے کیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ رچی بینو جیسے لوگوں کو کتنا مس کر رہے ہیں۔

ایک اور شخص نے کہا کہ گاسکر صاحب یہ سب کیا تھا؟ مجھے آپ سے اس بے تکے سوال کی امید نہ تھی۔ واضح رہے کہ اس واقعے سے ایک دن قبل ہی کوہلی نے ان کو اور ان کی گرل فرینڈ انوشکا شرما کو ہندوستانی ٹیم کے ورلڈ کپ سے اخراج کا ذمے دار قرار دینے کا پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد ہوا اور جس طرح لوگوں نے میری ذاتی زندگی خصوصاً انوشکا کے حوالے ردعمل ظاہر کیا وہ بہت معیوب تھا۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 19:22:00