قومی کرکٹ ٹیم (کل) بنگلہ دیش روانہ ہو گی

اتوار 12 اپریل 2015 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 5روزہ ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا ۔کر کٹ ٹیم (کل )پیر کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 5روزہ ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا۔5روزہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کوبیٹنگ، باو لنگ اورفیلڈنگ کے علاوہ اینٹی ڈوپنگ اوراینٹی کرپشن کے حوالے سے خصوصی لیکچرزبھی دئیے گئے ،جبکہ ٹریننگ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں کو 2ٹیمو ں میں تقسیم کر کے میچ بھی کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم( کل) پیر کو شام6 بجے بنگلہ دیش روانہ ہو گی، جہاں وہ بنگلہ دیش کیخلاف تین ون ڈے ،ایک ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ میچزکی سیریزکھیلے گی ۔سیریز کا آغاز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔پہلا ون ڈے میچ17اپریل کو شیربنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔ بقیہ دو ایک روزہ میچز 19اور22 اپریل کو ڈھاکہ ہی میں ہوں گے۔سیریز کا واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل24 اپریل کو کھیلاجائے گا۔پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دومئی تک شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔ چھ سے دس مئی تک دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی ظہوراسٹیڈیم چٹاگانگ کرے گا۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 19:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :