دورہ بنگلہ دیش ، قومی کھلاڑی ڈھاکہ کیلئے روانہ ہو گئے

پیر 13 اپریل 2015 11:14

دورہ بنگلہ دیش ، قومی کھلاڑی ڈھاکہ کیلئے روانہ ہو گئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کو بھلا کر ایک نئے امتحان پر پورا اترنے کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایر پورٹ سے بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں نئے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد، فواد عالم، محمد حفیظ، سعید اجمل، راحت علی، سمیع اسلم، اسد شفیق، احسان عادل، جنید خان، حارث سہیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلا دیش کے لیے انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے تاہم سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آئے گا۔ قومی ٹیم اپنے دورے میں میزبان حریف کے خلاف تین ایک روزہ ، ایک ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 11:14:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :