ٹرینٹ برج واقعے کے بعد پہلے جیسا بالر نہیں رہا ہوں ،جیمز اینڈرسن

پیر 13 اپریل 2015 11:28

ٹرینٹ برج واقعے کے بعد پہلے جیسا بالر نہیں رہا ہوں ،جیمز اینڈرسن

اینٹیگا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل۔2015ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب ویسے باؤلر نہیں رہے جیسے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑی روندرا جدیجا کے خلاف حادثے سے پہلے تھے۔ ایک انٹر ویو میں جیمز اینڈرسن کا ماننا ہے کہ اس حادثے نے ان کی کارکردگی پر گہرے اثرات مرتب کئے اور اب ہر وقت اس بات کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے کہ آئی سی سی ہم پر نظریں رکھا ہوا جس کی وجہ سے کھیل کے دوران انکی جارحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اینڈرسن نے خصوصی طور پر پرنشاندہی کی کہ اس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں میری کارکردگی اور افادیت میں کمی واقع ہوئی اور وہ ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں صرف پانچ وکٹیں لے سکے۔ اینڈرسن کے مطابق اس حادثے کے بعد وہ یقینی طور پر بدلے ہیں اور اسی حادثے نے ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں انہیں متاثر کیا ،اس واقعے کے بعد ورلڈ کپ میں ہر وقت یہی دھڑکا لگا ہوا تھا کہ آئی سی سی کی نظریں ہم پر مرکوز ہیں۔

(جاری ہے)

اینڈرسن نے وہاب ریاض کی جانب سے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کوارٹرز فائنل میں کرائے گئے سپیل کی بھی تعریف کی لیکن ساتھ ساتھ ان پر لگائے گئے جرمانے پر آئی سی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایڈیلیڈ میں وہاب ریاض کا شین واٹسن کو کرایا گیا بہترین سپیل دیکھا لیکن انہیں اس کے بعد جرمانہ کر دیا گیا، اس طرح کے جرمانے آپ کی ہمت توڑ دیتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اینڈرسن کو ہندوستان کی جانب سے الزام پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول تھری کو توڑنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ ہندوستان نے الزام عائد کیا تھا کہ جب پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے وقت کھلاڑی فیلڈ سے واپس جا رہے تھے تو اینڈرسن نے پویلین میں جدیجا کو دھکا دیا تھا ، بعد میں دونوں کھلاڑیوں پر لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 11:28:58