فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز کل بھارت میں ہوگا ‘ قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

پیر 13 اپریل 2015 11:54

فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز کل بھارت میں ہوگا ‘ قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغازکل منگل سے بھارت میں ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم بھارت پہنچ گئی پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کرے گی جس میں اوشنا سہیل، ایمان قریشی اور سارہ منصور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کل منگل سے بھارت کے شہر حیدر آباد میں شروع ہو گا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم گزشتہ روز بھارت پہنچ چکی ہے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے فارمیٹ کے مطابق ریجن کی 12 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی فاتح ٹیم آئندہ سال ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 11:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :