چھٹا ریگی فٹبال ٹورنامنٹ، ریگی کلب نے باڑہ ایجنسی کلب کو تین ایک سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 13 اپریل 2015 19:48

چھٹا ریگی فٹبال ٹورنامنٹ، ریگی کلب نے باڑہ ایجنسی کلب کو تین ایک سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) چھٹا ریگی الیون فٹبال ٹورنامنٹ میں ریگی کلب نے باڑہ ایجنسی فٹبال کلب کو تین ایک سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ،اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر کفایت الله مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری گوہر خان خلیل،دلروز خان ، تواب خان ، اختر الله سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت ریگی فٹبال گراؤنڈ پر جاری چھٹا ریگی الیونگ فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ریگی فٹبال کلب اور باڑہ ایجنسی فٹبال کلب کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں ریگی فٹبال کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باڑہ کلب کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

ریگی کی طرف سے پہلا گول سلمان نے 12 ویں منٹ، جنید نے 27 ویں اور لقمان نے 46 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جبکہ باڑہ کی طرف سے واحد گول عمران آفریدی نے دوسرے ہاف کے 51 ویں منٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

میچ میں ریگی الیون کی طرف سے گول کیپر وقار خلیل نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور باڑہ ایجنسی کی طرف سے کئے گئے حملوں کی بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ آخر میں آرگنائزنگ سیکرٹری گوہر خان خلیل نے گول کیپر وقار خلیل کو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے پردوہزار روپے کیش انعام بھی دیا۔اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 19:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :