سی ڈی اے نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف سپورٹس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

منگل 14 اپریل 2015 11:57

سی ڈی اے نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف سپورٹس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف سپورٹس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل آصف جاوید شاہجہاں کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے مئی میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں جس کے مطابق ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 6 مئی تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، اس ایونٹ میں دبئی اور شارجہ کی دو مردوں اور دو خواتین کی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد مئی کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا، 4 مختلف ایونٹس کے مقابلوں میں انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ انٹر سکول ٹینس ٹورنامنٹ اور ایک شوٹنگ بال کا نمائشی میچ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جون سے قبل پولو اور کبڈی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کریں گے تاکہ اسلام آباد کے رہائشی تمام کھیلوں کے مقابلوں سے مستفید ہو سکیں۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 11:57:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :