پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شینگن ریجن کے لیے طویل مدتی ملٹی پل انٹری ویزا جاری کردیا گیا

ہفتہ 15 جون 2024 20:57

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو  شینگن ریجن کے لیے طویل مدتی ملٹی پل انٹری ویزا جاری کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2024ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (پی اے ایف) کی کوششوں کے نتیجہ میں شینگن ریجن کے لیے طویل مدتی ملٹی پل انٹری ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ ویزہ ارشد ندیم کو فن لینڈ اور فرانس میں ڈائمنڈ لیگ کے مقابلوں میں شرکت کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے ان کے اولمپکس کے سفر کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

پی اے ایف نے ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کے ساتھ مل کر ویزا کے اجراء کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اکرم ساہی نے یورپی فیڈریشنز اور عالمی ایتھلیٹکس میں اپنے ہم منصبوں سے اپیل کی تھی کہ ارشد کی بیرون ملک تربیت اور مقابلے کی کوششوں کے لیے تعاون کیا جائے۔اس ویزے سے ندیم کو اب بیرون ملک تربیت، اولمپکس سمیت تمام یورپی مقابلوں میں حصہ لینے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا۔یہ کامیابی پی اے ایف کی پاکستان میں ایتھلیٹکس کو فروغ دینے اور اپنے اہداف کے حصول میں اپنے کھلاڑیوں کی معاونت کی وجہ سے ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2024 - 20:57:47

متعلقہ عنوان :