آئی سی سی کا نجم سیٹھی کو قبل از وقت ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

منگل 14 اپریل 2015 19:11

آئی سی سی کا نجم سیٹھی کو قبل از وقت ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء ) آنٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے ادارے کے اگلے نامزد صدر نجم سیٹھی کو قبل از وقت ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے یکم جولائی سے آئی سی سی کی صدارات سنبھالنی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم ادارے سے اختلافات کے باعث مصطفیٰ کمال کے عہدہ چھوڑنے کے باعث آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو دو ماہ پہلے ہی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سابق آسی سی صدر مصطفٰی کمال نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو نے والے میچ میں امپائرنگ پر انگلی اٹھائی تھی ۔اور فائنل میں انکی جگہ بھارت کے سری نواسن نے انعامات تقسیم کئے تھے ۔جس کے بعد مصطفٰی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 19:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :