کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024کے بعد ٹریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہفتہ 15 جون 2024 22:30

کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024کے بعد ٹریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ موجودہ ٹی 20 ورلڈکپ ان کا آخری ایونٹ ہو گا۔ خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والا آئی سی سی ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ کیلئے ایک بار پھر جیتنا خواب ہی بن کر رہا گیا۔ ٹیم سپر ایٹ کے مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی۔ٹرینٹ بولٹ 2011 میں اپنے ڈیبیو کیا۔

انہیں T20 ورلڈ کپ، ون ڈے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ 2014 سے اب تک چار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ کھیل چکے ہیں لیکن اس بار بھی ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔بولٹ نے نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کے خلاف 9 وکٹوں کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے۔یوگنڈا کیخلاف ٹیم کی کامیابی کے بعد اسٹار پیسر نے کہا، ‘اگر میں اپنے بارے میں بات کروں تو یہ میرا آخری T20 ورلڈ کپ ہوگا۔ مجھے بس اتنا ہی کہنا ہے۔ یاد رہے کہ کیوی ٹیم اب گروپ سی میں اپنے آخری میچ میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ کرے گی جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 34 سالہ بائیں ہاتھ کے باولر کا آخری میچ ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/06/2024 - 22:30:04