سرجری محسن نقوی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے،بیرسٹر سیف

محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے، مشیر اطلاعات کے پی کے

اتوار 16 جون 2024 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سرجری محسن نقوی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 16/06/2024 - 16:40:09