ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی آئوٹ

نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2024 19:54

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی آئوٹ
فلوریڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2024ء ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ کردیے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر کینیڈا کیخلاف کم مارجن سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر کردیا ہے تاہم اب رسمی طور پر پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں حصہ لے رہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حارث روف ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین خان آفریدی ، عثمان خان شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ کا کہنا تھا کہ آئرش ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا ، کوشش کریں گے غلطیاں نہ دھرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ۔                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 16/06/2024 - 19:54:15

متعلقہ عنوان :