آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

پیر 17 جون 2024 11:30

کنگسٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ، نیپال کی ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔تنظیم حسن ثاقب کو 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کنگسٹائون ، سینٹ ونسنٹ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ، شکیب الحسن 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ محمود اللہ اور رشاد حسین نے 13، 13 رنز بنائے ، نیپال کی طرف سے سومپل کامی ، دیپندرا سنگھ ، روہیت پاڈیل اور سندیپ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیپال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کوشال مالا 27 اور دیپندرا سنگھ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بنگلہ دیش کے تنظیم حسن ثاقب نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2024 - 11:30:06