وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ابتدائی میچز نہ کھلانے پر معذرت کرلی

منگل 14 اپریل 2015 21:59

وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ابتدائی میچز نہ کھلانے پر معذرت کرلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کر تے ہوئے ان کو ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز نہ کھلانے پر معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ نے ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بلے باز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد میچ ونر ہیں اورانہوں نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں سرفراز کو تاخیر سے موقع دینے پر وقار نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ چونکہ وہ ابتدا میں فارم میں نہیں تھے اور ان کی کارکردگی موٴثر نہیں تھی اس لئے اْنہیں ابتدائی میچز میں موقع نہیں دیا گیا۔ البتہ اس فیصلے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 21:59:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :