ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ، جنوبی افریقہ نے ہدف دے دیا

اختتامی اوورز میں امریکی باولرز کی بہترین گیند بازی، پروٹیز کو رنز کا انبار کھڑا کرنے سے روک لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2024 21:08

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ، جنوبی افریقہ نے ہدف دے دیا
انٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2024ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ، جنوبی افریقہ نے ہدف دے دیا، اختتامی اوورز میں امریکی باولرز کی بہترین گیند بازی، پروٹیز کو رنز کا انبار کھڑا کرنے سے روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سلسلے میں سپر 8 مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے شہر انٹیگا میں امریکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، یوں امریکا کو 195 رنز کا ہدف مل گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک دھواں دار نصف سینچری بنا کر سب سے نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 21:08:43