ویٹ لفٹر حیدر سلطان بریکس گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد واپس وطن پہنچ گیا

بدھ 19 جون 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) ویٹ لفٹر حیدر سلطان بریکس گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد واپس وطن پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی عبوری کمیٹی کے رکن کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال، پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر زبیر یوسف بٹ، انٹرنیشنل کوچنگ پروفیسر خضر حیات، انٹرنیشنل کھلاڑی طارق اعظم نے حیدر سلطان، دانیال آفتاب اور ان کے کوچ شجاع الدین ملک کا والہانہ استقبال کیا۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں روس میں کھیلی گئی بریکس گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے ایونٹ میں حیدر سلطان نے سونے کا تمغہ اور دانیال آفتاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 21:10:08

متعلقہ عنوان :