الفاروق فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 5 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

بدھ 19 جون 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) الفاروق فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں 5 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز جھپال گرائونڈ، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ینگ سٹار کلب ٹھیکریوالہ نے الفاروق کلب جھپال ڈوگر (جونیئر) کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ الفاروق کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں اکبر رضا کلب ڈنڈیوال نےاتحاد کلب جوداں کو پینلٹی ککس سے ہرا دیا مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔تیسرے میچ میں مزارہ کلب نے ڈبورہ کلب کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ انصر عباس نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے فاتح ٹیم کی جانب سے تین گول کئے۔چوتھے میچ میں الرضا کلب نے ٹھیکریوالہ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے قدیر سونا نے واحد گول کیا۔پانچویں میچ میں حیدر قرار کلب سوہل نے ینگ فائیٹر کلب کو پینلٹی ککس سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 21:10:10

متعلقہ عنوان :