بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے باوجود افغانستان کیلئے بری خبر

مسلسل 2 شکستوں کے باوجود کینگروز کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اب بھی ایک موقع باقی

muhammad ali محمد علی منگل 25 جون 2024 00:58

بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے باوجود افغانستان کیلئے بری خبر
سینٹ لوشیا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2024ء) بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے باوجود افغانستان کیلئے بری خبر۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل 2 شکستوں کے باوجود کینگروز کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اب بھی ایک موقع باقی ہے۔ بھارت سے شکست کے باوجود آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ اب بھی افغانستان سے بہتر ہے، تاہم دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس برابر ہیں۔

بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو چکے۔ تاہم بنگلہ دیش کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کی صورت میں ہی آسٹریلیا سیمی فائنل تک پہنچ پائے گا، جبکہ افغانستان کی فتح کینگروز کی سیمی فائنل دوڑ سے چھٹی کروا دے گی۔ واضح رہے کہ ق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا سپر 8 ،رحلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ لوشیا میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

سیٹ لوشیا میں آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں کینگروز مسلسل دوسری مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہنے کے دہانے پر پہنچ گئے۔ سینٹ لوشیا میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما کی شاندار 92 رنز کی اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکا۔
وقت اشاعت : 25/06/2024 - 00:58:02