زمبابوے کی ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

جمعرات 16 اپریل 2015 13:41

زمبابوے کی ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) زمبابوے کی ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی پلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئی سی سی کیاجلاس میں پیش کرینگے۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو کم سے کم سفر کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آئی سی سی کے میچ آفیشلز کو بھی سخت سیکیورٹی دی جائیگی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان سیکیورٹی پلان کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 13:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :