کھلاڑی اپنی پوری توانائی سے کھیلیں تو ہم 16 سال بعد پاکستان کو ہرا سکتے ہیں،بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن

جمعرات 16 اپریل 2015 17:48

کھلاڑی اپنی پوری توانائی سے کھیلیں تو ہم 16 سال بعد پاکستان کو ہرا سکتے ہیں،بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جمعہ سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ہرانے کے خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں ، اپنے ایک بیان میں شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے کھلاڑی اپنی پوری توانائی سے کھیلیں گے تو ہم 16 سال بعد پاکستان کو ہرا سکتے ہیں کیونکہ ہم ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اور ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جیت کیلئے پرعزم ہیں لیکن پاکستان آسان حریف نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 17:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :