زمبابوے سے سیریز کے لیے پاکستان اپنے مقامی امپائرز مقرر کر سکتا ہے: آئی سی سی

جمعرات 16 اپریل 2015 18:24

زمبابوے سے سیریز کے لیے پاکستان اپنے مقامی امپائرز مقرر کر سکتا ہے: آئی سی سی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے لیے میزبان ملک کو اپنے مقامی امپائر مقرر کر نے کی اجازت دے دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ز کو پاکستان نہیں بھیجا جائے گا لہذ ا پاکستان اپنے امپائر خود مقرر کرے تاہم انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ ان میچز کو ون ڈ ے سٹیٹس حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہو گی، زمبابوین ٹیم 13مئی کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے 15مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گاجبکہ دونوں ٹی ٹونٹی میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زمبابوے سے سیریزتقریبا طے ہو چکی ہے اور جلد ہی تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جا ئے گی۔یاد رہے کہ 3مارچ 2009ء کو لاہور کے لبرٹی گول چکر پر سری لنکن ٹیم پر ہوئے حملے کے بعد کسی بھی ٹیسٹ سٹیٹس کی حامل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 18:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :