پاکستان اور بنگہ دیش پہلے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گے

جمعرات 16 اپریل 2015 20:56

پاکستان اور بنگہ دیش پہلے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گے

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل شیربنگلہ سٹیڈیم،میرپور میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر میدان میں اتریں گیں ،گرین شرٹس کو نہ مصباح الحق کی بلے بازی کا سہارا ہوگا نہ شاہد آفریدی کی لیگ سپن بولنگ اب دیکھنے کو ملے گی بلکہ اظہرعلی کپتانی ملنے کے بعد بنگلادیش کے خلاف بطورکپتان اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے 16 رکنی سکواڈ میں نائب کپتان سرفرازاحمد، وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، اسد شفیق، محمد حفیظ، سعید اجمل، فواد عالم، احسان عادل، صہیب مقصود،محمد رضوان اور سہیل خان شامل ہیں ، لیگ سپنریاسرشاہ کے زخمی ہونے کے بعد ذوالفقاربابر کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو جلد ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں قومی ٹیم اس وقت 95 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر براجمان ہے اور تین میچز پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش کی صورت میں قومی ٹیم 7ویں سے 8ویں پوزیشن پرآسکتی ہے تاہم بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتنے کی صورت میں پاکستانی کی رینکنگ پر فرق نہیں پڑے گا۔

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 20:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :