6سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کر کٹ بورڈ حکام کے درمیان معاملات طے پا گئے، زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر سیریز کھیلنے کیلئے14مئی کو پاکستان آئے گی،سیریز میں 3ون ڈے انٹرنیشنل اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے،3ایک روزہ میچز لاہور ،2ٹی ٹوئنٹی کراچی میں کھیلے جائیں گے

جمعرات 16 اپریل 2015 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) 6سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کر کٹ بورڈ حکام کے درمیان معاملات طے پا گئے،جس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر سیریز کھیلنے کیلئے14مئی کو پاکستان آئے گی،سیریز میں 3ون ڈے انٹرنیشنل اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ میں شر کت کیلئے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور زمبابوے کرکٹ بورڈ حکام کے درمیان ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، جس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورہ پاکستان 14مئی کو لاہور پہنچے گی، مختصر سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تینوں ون ڈے انٹرنیشنل لاہور قذافی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کراچی کرے گا۔سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 17 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز 27سے 30مئی کے درمیان کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان پیش کیا، جس پر زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اطمینان کا اظہار کیا

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 21:09:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :