پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ

جمعہ 17 اپریل 2015 13:07

پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء) پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اور انکے خیال میں پچ میں موجود باؤنس انکے بلے بازوں کو شاٹس کھیلنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضی کی جگہ ابو الحسن کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ قیادت ملنے پر خوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ سیریز میں وائٹ واش کیا جائے، انکی کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کیا جائے۔ پاکستان ٹیم میں سعد نسیم اور محمد رضوان کو ون ڈے کیپ دی گئی ہے جبکہ جادوگر آف سپنر سعید اجمل 8ماہ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، سرفراز احمد، فواد عالم، وہاب ریاض، جنید خان اور راحت علی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 13:07:09

متعلقہ عنوان :