مالی مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ملک چھوڑنا پڑا ، برینڈن ٹیلر

جمعہ 17 اپریل 2015 15:11

مالی مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ملک چھوڑنا پڑا ، برینڈن ٹیلر

ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء)زمبابوین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا مالی مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ملکی کرکٹ کو خیر آباد کہا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی جرسی زیب تن کرے اور انہوں نے بھی اسی وجہ سے کرکٹ کو اپنایا مگر بدقسمتی سے ان کا کیریئر طوالت اختیار نہیں کر سکا کیونکہ زمبابوے میں انہیں وہ سہولتیں میسر نہیں آ سکیں جو ناٹنگھم شائر میں مل رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑا مشکل فیصلہ تھا مگر پیسے کمانے کیلئے انہیں ملک چھوڑنا پڑا۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 15:11:37