پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ

لاہور کرکٹ کلب نے گولڈن سٹارکو 74 رنز سے ہرادیا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:18

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ ریجنل ناک آؤٹ مرحلے کا میچ لاہور کرکٹ کلب اور گولڈن سٹار کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ لاہور کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے۔ مقررہ 45 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ ایم حارث نے 65، قیصر اقبال 64 اور ایم عظیم نے 35 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

گولڈن سٹار کی طرف سے واصف زمان نے 2/48، ایم امیر 2/40 اور ایم آصف نے 1/40 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں گولڈن سٹار 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔ ایم امیر نے 67، عاطف محمود 32 اور عامر علی نے 24 رنز بنائے۔ لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے سیف رسول نے 3/27، عمر نذیر 3/58 اور عثمان لیاقت نے 1/7 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظور، عدنان رشید امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 20:18:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :