نیوزی لینڈ کے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش

بدھ 10 جولائی 2024 16:24

نیوزی لینڈ کے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش کر دی۔راچن رویندرا، بین سیئرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا، وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔ سینٹرل کنٹریکٹ جن کرکٹرز کو آفر کیا گیا یے انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپر سمیش کے لیے دستیاب ہونا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2024 - 16:24:22

متعلقہ عنوان :